پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے لئے ہرسنل لیجر اکاونٹ کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا جائے ۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کے پشاور میں 12 ستمبر 2025 کے اعلان پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بھی دیگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز نے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی آئندہ آنے والی حکومت بھی سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنا کر غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ فی الوقت بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ڈیرہ اسماعیل خان، پرووا؛، کوہاٹ، لاچی، ٹل ،ٹانک اور نوشہرہ کے ساتھ ساتھ کئی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت , جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، بلال بلوچ ڈیرہ اسماعیل خان، قیصر کامران ڈیرہ اسماعیل خان، بشیر باچہ لاچی، سعید گل ٹانک ،ثاقب روف ٹانک ، شیرزمان ٹانک ، نصر اللہ پرووا ، قدیر احمد شاہ پرووا ، کامران ظہیر ٹل اور نوشہرہ سے لقمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے اور انہوں نے آئندہ آنے والی حکومت سے پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ فور کو یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
12 منٹس ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع خیبر کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ!
24 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
1 دن ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
3 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
4 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
5 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago


