محکمہ بلدیات پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ میں نئے بھرتی ہونے والے افسران کی تقرریاں کر دی ہیں۔تقرری کی منتظر پارس زبیر کی خدمات ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔نئے بھرتی ہونے والے گریڈ 17 کے افسران میں قاسم بشیر کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کمیٹی جتوئی تعینات کر دیا گیا ہے۔شازمہ جاوید کو ایم او ریگولیشنز میونسپل کمیٹی جہانیاں لگا دیا گیا ہے۔

علی عمار یاسر کو ایم او ریگولیشنز میونسپل کمیٹی تونسہ شریف تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔





