محکمہ خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ریونیو نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے محصولات کو مرحلہ وار GB Pay پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ریونیو ادائیگی کی آسان، تیز اور شفاف سہولت میسر آئے گی۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں محصولات کی شفاف اور بروقت وصولی یقینی ہوگی، اور انسانی غلطی کے امکانات میں کمی آئے گی، اور حکومتی آمدن میں مؤثر اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی مالیاتی فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی اور لوکل گورنمنٹ کے مالیاتی امور جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم بنیادوں پر استوار ہوں گے۔ اس معاہدے کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل فنانس اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
3 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
گلگت بلتستان میں غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
4 دن ago
گلگت بلتستان،آئل ٹینکرز کو دو سال کے لئے ہائی ویز پر چلنے کی مشروط اجازت
4 دن ago





