ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نوراالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سہیل قادر چیمہ کو ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پر دے دیا گیا ہے۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نئے ایم ڈی واسا فیصل آباد کی تعیناتی کا فیصلہ سرچ کمیٹی کرے گی۔اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر اہم عہدے پر تعیناتی کی جائے گی۔سہیل قادر چیمہ گریڈ 19 کے سینئر آفیسر ہیں جن کے تبادلے کے بعد محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ،پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے افسران نے اعلٰی حکام کی توجہ ایم ڈی واسا سیالکوٹ کی غیر قانونی تقرری جانب دلائی ہے جو لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے آفیسر ہیں۔اور ضلع کونسل سیالکوٹ کے میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز تعینات ہیں جنھیں چیف آفیسر کا اضافی چارج دینے کے ساتھ ایم ڈی واسا سیالکوٹ کو بھی اضافی چارج دے کر نوازا گیا ہے۔افسران کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ کے سنئیر آفیسر کو ریگولر بنیاد پر تعینات کیا جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
احتساب کا عمل تیز،پنجاب کے41 اضلاع میں قائم واسا ایجنسیوں کے ریونیو ریکوری دفاتر کو جلد فعال کیا جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا محکمے کے جاری منصوبوں کو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف*
3 دن ago
*پنجاب میں مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر سیوریج ڈی سلٹنگ مہم تیز، نگرانی کیلئے جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف*
5 دن ago
*حفاظتی ایس او پیز کے بغیر واسا فیلڈ آپریشنز پر پابندی، عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات*
5 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گاڑیوں کی علامتی چابی ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کر دی۔*
Related Articles
اچھرہ بازار کا مجموعی طور پر پچاسی فیصد کام مکمل،بقیہ کام تیزی سے جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
6 دن ago
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
1 ہفتہ ago


