پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،متعدد سیکرٹریز اور کمشنرز تبدیل

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق چئیرمین صوبائی ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو تبدیل کرکے سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔عمران سکندر کو چئیرمین صوبائی ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز عرفان احمد سندھو کو سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر میاں ابرار احمد کو تبدیل کرکے سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ناصر محمود بشیر کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تعینات کردیا گیا ہے۔رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز اشفاق احمد کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔کمشنر ملتان مریم خان کو تبدیل کرکے کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد صلوت سعید کو تبدیل کرکے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹییز تعینات کردیا گیا ہے۔کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ کو تبدیل کرکے سیکشن میں سکلز ڈوپلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ مسرت جبین کو تبدیل کرکے کمشنر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر واجد علی شاہ کو سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیراعلٰی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔عامر کریم خان کو کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر سیاحت ڈوپلپمنٹ کارپوریشن حمیرہ اکرام کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

ذیشان شبیر رانا کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ نوید شہزاد مرزا کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈوپلپمنٹ اتھارٹی صاحبزادی وسیمہ عمر کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیا ہے۔سارہ راشد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔سب رجسٹرار اربن ون راولپنڈی سید عثمان حسن کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جون عارف کو سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا ہے۔زاہد کریم کو سیکشن آفیسر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن تعینات کردیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button