*چالیسویں مڈ کیریئرمینجمنٹ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے شرکاء کے وفدکا ایل ڈی اے کا دورہ*

  • چالیسویں مڈ کیریئرمینجمنٹ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے شرکاء کے وفد نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا، اقدامات بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو لیوایبل شہر بنانے کے لیے اسسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کی روشنی میں ایل ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر کام جاری ہے۔انسداد سموگ، رؤف ٹاپ گارڈننگ، سائیکلنگ وگرینری کے فروغ سمیت دیگر اقدامات کر رہے ہیں۔ ایل ڈی ا ے سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ پر کام جاری ہے، ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے وفد کو ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کے شرکاء کو ماسٹر پلاننگ، اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔بعدازاں زیر تربیت افسران نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا بھی دورہ کیا۔شرکاء کو ون ونڈوسیل کی ورکنگ اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کو سووینیئر پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر فنانس، سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button