ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ملیحہ رشید کو ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اضافی چارج،نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نےایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملیحہ رشید کو ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاھور اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ اسامی کامران لشاری کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی ہے جس پر پہلے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو اضافی چارج دیا گیا جن کے تبادلے کے بعد سیٹ دوبارہ خالی ہو گئی۔واضح رہے کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اپنے ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ پر بھرتی کے کئے باقاعدہ اشتہار بھی دے رکھا ہے۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور بھرتیوں کی پہلے ہی بھرمار ہے۔جس کی آج تک محکمہ بلدیات کی طرف سے محکمانہ تحقیقات نہیں ہو سکیں۔مالی بے ضابطگیوں کے الگ ایشو ہے۔

جواب دیں

Back to top button