وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبے کی پیشرفت اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائیوں کے باعث منصوبے میں تاخیر ہوئی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ اس منصوبے کے لیے درکار سرکاری اور نجی زمین کی تمام منتقلیاں 7 اگست 2025 تک مکمل کی جائیں اور اب کسی قسم کی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کےلیے زمین کے حصول کے مسائل حل کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر زور دیا۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقااللہ انڑ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر حیدرآباد بلاول میمن، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، کمشنر سکھر اور شہید بے نظیر آباد (ویڈیو لنک کے ذریعے)، چیئرمین این ایچ اے (ویڈیو لنک کے ذریعے) اور دیگر ریجنل کمشنرز نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام زیر التوا امور، خاص طور پر زمین کے حصول کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 7 اگست تک سڑک کے لیے تمام زمینوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہونا چاہیے۔ چیف سیکریٹری کی بریفنگ کے مطابق جامشورو سے سکھر تک موٹر وے کے لیے مجموعی طور پر 7,226.32 ایکڑ زمین درکار ہے جس میں سے 884.04 ایکڑ سندھ حکومت کی ملکیت ہے جبکہ 6,342.28 ایکڑ زمین نجی ملکیت میں ہے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے ایم 6 موٹر وے منصوبے کے لیے 4.5 ارب روپے کی پل فنانسنگ مختص کی ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس منصوبے کے لیے 6.27 ارب روپے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ 342.15 ایکڑ سرکاری و نجی زمین کے حصول پر رپورٹ پیش کریں اور ساتھ ہی ماتلی ضلع میں 1,641.38 ایکڑ زمین دو روز میں حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔مزید ہدایات میں شہید بینظیر آباد میں 1,390.01 ایکڑ، نوشہرو فیروز میں 1,471.18 ایکڑ، خیرپور میں 802.1 ایکڑ اور سکھر میں 26.36 ایکڑ زمین 7 اگست کی ڈیڈ لائن تک حاصل کرنے کے احکامات شامل تھے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایم 6 موٹر وے پر فوری کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو سندھ میں علاقائی رابطے اور معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔چیئرمین این ایچ اے نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ فروری 2026 تک منصوبے کا مکمل ٹینڈرنگ عمل مکمل کر کے ٹھیکے الاٹ کر دیں گے تاکہ مارچ 2026 سے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو سکے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی قومی ویمنز ایمپاورمنٹ پرنسپلز ایوارڈز تقریب
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےچنیسر ٹاؤن میں سندھی مسلم فوڈ واک کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
سندھ کے 31 شہروں کا نقشہ بدلنے کی تیاری؛کراچی اور حیدرآباد سمیت بڑے ماسٹر پلانز پر کام جاری،17 مکمل،9 کا نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ،وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نگرپارکر ایمبولنس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےلئے معاوضے کا اعلان*
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت
7 دن ago
مراد علی شاہ اورامجد حسین کی ملاقات،سندھ اور گلگت بلتستان کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago



