وزیر اعلی پنجاب کے احکامات، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بہترین معیار کے لئےمحکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ میں پہلی دفعہ اندرونی احتساب بورڈ قائم کر دیا ہے۔اندرونی احتساب بورڈ محکمہ ہاوسنگ اور ذیلی اداروں میں کرپشن شکایات کے خلاف کاروائی کرے گا۔بورڈ بدعنوانی کی تحقیقات کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی تجویز کرے گا۔محکمہ ہاوسنگ، اتھارٹیز اور ایجنسیوں میں اصلاحات، پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کرے گا۔سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بورڈ کے کنوینر مقرر کئے گئے ہیں۔سیکشن آفیسر (ڈسپلن) کو بورڈ کا سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر تمام واساز، ڈویلپمنٹ اور پارکس اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے میرٹ و شفافیت ویژن کے مطابق اندرونی احتساب تشکیل دیا گیا۔محکمہ ہاوسنگ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرتا ہے۔کڑا احتساب عوامی منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہو گا۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





