وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت "صفا کوئٹہ پروگرام” کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصورتی، صفائی، نکاسی آب، اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل خان ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میونسپل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مجسٹریٹس کی تقرری کی منظوری بھی دی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ قبضہ مافیاز کے زیرِ تصرف تمام سرکاری زمینیں، املاک اور پراپرٹیز کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے، اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دی کہ "صفا کوئٹہ پروگرام” کے تحت جاری صفائی مہم کو وسعت دیتے ہوئے اس مزید مو¿ثر بنایا جائے اور شہر و گرد و نواح میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور یہ عمل کسی دباو¿، سفارش یا رعایت کے بغیر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہریوں کے لیے روزمرہ کی زندگی میں مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، اور حکومت اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی برتنے کا ارادہ نہیں رکھتی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی، نکاسی آب، اور ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اورمخ شہر کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو ایک جدید، صاف، اور منظم شہری سہولیات سے آراستہ ماڈل سٹی کے طور پر ڈھالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اجلاس میں عوامی تعاون کے بغیر اس مہم کو پائیدار بنانے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنے اور ان کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے وسیع سطح پر آگاہی مہم شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ "عوام کو سہولیات دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے تعاون سے ہم کوئٹہ کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر میں تبدیل کریں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ "صفا کوئٹہ پروگرام” محض ایک وقتی مہم نہیں بلکہ ایک طویل المدتی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے کوئٹہ شہر میں مستقل بہتری لانا مقصد ہے۔






