*پرائس کنٹرول وزیراعلٰی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔پیرا اور پرائس مجسٹڑیٹس رابطہ کار بڑھائیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینیجمنٹ پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت سہولت بازار، پرائس کنٹرول، پرائس مجسٹریٹس کارکردگی اور کموڈیٹیز مینیجمینٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں مزید سہولت بازار قائم کرنے کیلئے جگہوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، لاہور میں موجود سہولت بازاروں اور ماڈل کارٹس بازاروں سے علیحدہ مزید سہولت بازار قائم کیے جارہے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ کموڈیٹیز و پرائس کنٹرول مینیجمینٹ پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے مزید بازار قائم کیے جارہے ہیں، پھل و سبزی منڈیوں کے اندر صفائی مارکیٹ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے اس پر فوکس کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چاروں اضلاع کے ڈی سی ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ز اضلاع میں کموڈیٹیز کی پرائس اسیسمینٹ، پیداوار اور سپلائی کی مینیجمنٹ پر فوکس کریں، انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اور فوڈ ہائی جین پر کوئی کمپرومائز نہیں کوالٹی چیکنگ کو ترجیح دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع نے مزید سہولت بازاروں کیلئے جگہیں فائنل کرکے محکمے کو بھجوادی ہیں، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پیرا اور پرائس مجسٹڑیٹس رابطہ کار بڑھائیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایکٹنگ ڈی جی کموڈیٹیز، ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈائریکٹر پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا)، ڈائریکٹر ایگریکلچر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button