میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں کا اجلاس،میڈیا سے گفتگو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقیاتی بجٹ اور ممبران کی سکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ یونین کونسلز کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو دگنا کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت بھی کراچی کے لئے بڑا ترقیاتی پیکج دے رہی ہے۔یوسی چیئرمینوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کا بجٹ فائنل کیا جائے گا تمام سکیمیں ان کی نگرانی میں مکمل کی جائیں گی ۔علاوہ ازیں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج بن چکا، جس کو لگام ڈالنے کےلیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں کراچی والوں کو اسلحہ دے دو، انہوں نے لوگوں سے ماضی میں قلم چھینا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اب کم ہوگئی ہیں، اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرمنل کو لگام ڈالنے کےلیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، پوچھتا ہوں، میرا ہر فیصلہ عدالت میں چیلنج ہوگا تو معاملات کس طرح چلیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button