✨ *Ranjeet Singh Haveli Gujranwala Conservation Project* ✨

🏛️ The Evacuee Trust Property Board (ETPB) and the Walled City Lahore Authority (WCLA) have launched a conservation project for the historic Haveli Maharaja Ranjeet Singh in Gujranwala. This project aims to restore the 19th-century haveli, ensuring its long-term preservation and adaptive reuse. The restoration will maintain the haveli’s original structure, decorations, carvings, roofing, and flooring.

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے متروکہ وقف املاک کے ساتھ مل کر تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ

گوجرانوالہ کے لیے ایک جامع مرمت و بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے، جو خطے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس منصوبے کو مکمل طور پر متروکہ وقف املاک کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

2 مئی 2024 کو شروع ہونے والے اس منصوبے کا مقصد 19ویں صدی کی حویلی کی سابقہ ​​شان و شوکت کو بحال کرنا اور مرمت و بحالی کو مستحکم اور ان کے موافق دوبارہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

مرمت و بحالی منصوبہ میں حویلی کے اصل ڈھانچے، آرائشی سجاوٹ، پیچیدہ نقش و نگار، ساختی طور پر استحکام، چھت اور فرش کو محفوظ رکھنے کے لیے بحالی کا کام شامل ہوگا۔ اس حویلی کی مرمت و بحالی نہ صرف عمارت کی ساختی سالمیت کو یقینی بنائے گی بلکہ اس کی جمالیاتی حسن کو بھی برقرار رکھے گی۔

مرمت و بحالی کے کام کی تکمیل کے بعد، حویلی کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا، جس سے مقامی کمیونٹی اور سیاحوں کو خطے کے شاندار ثقافتی ورثے کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع ملے گا۔ حویلی کےدوبارہ استعمال کی حکمت عملی وضع کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ، عمارت کی عملی فعالیت اور بحالی میں توازن رہے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ املاک ایک متحرک ثقافتی مرکز بنی رہے۔

مرمت و بحالی کا یہ منصوبہ اگلے 12 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

سکھ سلطنت کے رہنما رنجیت سنگھ 13 نومبر 1780 کو گوجرانوالہ کی اس شاندار حویلی میں پیدا ہوئے ۔ یہ حویلی مہان سنگھ کی دولت ،عظمت اور اس کے حکمرانی کے اختیارات کی عکاسی کرتی ہے۔ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ، جو سکھ دور کی تعمیراتی عظمت کا ثبوت ہے، بہت زیادہ تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button