محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں، گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی ہے۔لاہور میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے مختص کی گئی مویشی منڈیوں کے علاوہ خرید و فرخت پر پابندی ہوگی۔
قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے۔لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیاہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، رائونڈ سندر روڈ اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص منڈیاں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی۔






