میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں صفائی مہم تیز کردی۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تعاون سے ہم صفائی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ ہم نے KMC کے لیے اضافی مشینری شامل کی ہے۔ ہم عیدالاضحیٰ پر صفائی کے عمل سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 
ہم نے عیدالاضحیٰ کے لیے شہر میں 100 کلیکشن پوائنٹ قائم کیے ہیں۔
ہم نے عیدالاضحیٰ کے لیے مخصوص ہیلپ لائن 1128 بھی شروع کی ہے۔
یوسی چیئرمینز کو عیدالاضحی کے لیے ایس او پی کے لیے آن بورڈ لیا جائے گا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور رہنمائی کی۔
تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔






