کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کیلئے قائم29 مویشی منڈیوں میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس،

کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں انتظامات کی صورتحال و انتظامات کیلئے ڈی سیز سے بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ منڈیوں میں انتظامات پر کسی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل 8، ننکانہ 6، قصور 4اور شیخوپورہ میں 11 منڈیاں لگ رہی ہیں۔ تمام منڈیوں میں آنے والے جانوروں پر سپرے کو سوفیصد یقینی بنائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد غیر قانونی باڑوں کے خلاف آپریشن کے بعد ٹریفک رواں ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام داخلی راستے پر لائیوسٹاک کے کیمپس سے سپرے کے بغیر کوئی جانور شہر میں داخل نہ ہو۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں پارکنگ کو منظم رکھیں۔ لیپارک انتظامات کو یقینی بنائے۔ تمام مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس اور لائیو سٹاک کیمپس میں ادویات اور ڈاکٹر موجود ہونے چاہئیں۔ منڈیوں میں پانی کی فراہمی پر خصوصی کاوشیں مرکوز کریں۔ سخت گرمی ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہے۔ بارش کی پیش گوئی ہے ضلعی انتظامیہ منڈیوں اور شہر سے نکاسی آب کیلئے پوری تیاری رکھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ منڈیوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق بیوپاریوں اور جانوروں کو سہولیات سو فیصد دستیاب کریں۔ غیر قانونی باڑوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایم سی ایل مشترکہ کاروائیاں کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے ہر شکایت کو کنٹرول سنٹرز سے مانیٹر کرکے ازالہ کریں۔ عیدالضحی پر تمام اضلاع میں بھی لاہور سطح کے اسٹینڈرڈز کے مطابق ہی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔ اجلاس میں ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اے ڈی سی جی لاہور، سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور سی او ایم سی ایل نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button