*پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی سے ملحقہ تنظیموں کے نمائندگان کا اہم اجلاس*

پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی سے ملحقہ تنظیموں کے نمائندگان کا اہم اجلاس زیرصدارت فضل حکیم ضلعی صدر فیڈریشن منعقد ہوا۔

جبکہ اجلاس میں شوکت علی انجم مرکزی صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن اور پشاور ریجن کے صدر افتخار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فضل حکیم ضلعی صدر۔ جواد خان جزل سیکرٹری اور حاجی شیرفرزند خان فنانس سیکرٹری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کابینہ مکمل کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔ جبکہ شرکاء اجلاس نے یہ تجویز پیش کی کہ تمام یونینز و ایسوسی ایشنز کو ضلعی کابینہ میں نمائندگی دی جائے۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچےکو مستحکمو مکمل کرنے،ملازمین و مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور تنظیموں کےباہمی تعاون پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کابینہ کے انتخاب کے بعد نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کرکے مرکزی و ریجنل قائدین کو مہمانان خصوصی کے طور پر دعوت دی جائے گی۔نومنتخب صدر فضل حکیم اور جنرل سیکرٹری جواد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ورکرز کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور تنظیمی فعالیت کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور اگیگا ضلع صوابی و کوآرڈینیشن کونسل کے ساتھ مل کر جدوجہد پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں ضیاءالرحمن۔ عابد علی باچہ۔ محمد آیاز۔ حافظ اختر زیب۔ بابر رحمان۔ سمیع الرحمن۔ اقبال شیر۔ جمشید خان۔ اور دیگر شرکاء نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور فیڈریشن کےلئے ہر قسم مالی وجانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button