میونسپل کارپوریشن استا محمد کی جانب سے میر مظفر خان جمالی کی قیادت میں شہر کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات

میونسپل کارپوریشن استا محمد کی جانب سے میر مظفر خان جمالی کی قیادت میں شہر کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو حقیقی عوامی خدمت اور شفاف بلدیاتی نظام کی عملی تصویر ہیں۔ میر مظفر خان جمالی کی زیر نگرانی شہر کے تمام 25 وارڈز بشمول مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں کو مساوی اور منصفانہ طریقے سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں۔ ترقیاتی اسکیموں میں شہریوں کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹف ٹائلز کی تنصیب، نئے اور مؤثر سیوریج سسٹم کا قیام، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دفتر میونسپل کارپوریشن کی مرمت و بہتری جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ بالخصوص تحصیل روڈ استامحمد، جو ماضی میں زبوں حالی کا شکار تھا اور جہاں اہم سرکاری دفاتر واقع ہیں، وہاں اب ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی اور ایک بہتر شہری ماحول میسر آئے گا۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر کی بحالی اور تزئین و آرائش کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ میر مظفر خان جمالی کی قیادت میں جاری یہ ترقیاتی اقدامات اوستہ محمد کو صاف، روشن، خوشحال اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی جانب عملی قدم ہیں، جن کے ثمرات اب محض فائلوں تک محدود نہیں بلکہ زمین پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔شہر ہم سب کا ہے ہمیں ہی اپنے شہر کی بہتری اور مفاد عامہ میں اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ لوگوں کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا قلع قمع کیا جا سکے۔اور مسائل کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر میونسپل کارپوریشن کا پورا عملہ مصروف عمل ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مزید مفاد عامہ میں اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button