آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (گوادر چیپٹر) کے وفد نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف اللہ کھیتران سے ملاقات کی۔ وفد نے نجی ہاوسنگ اسکیموں میں جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش مسائل پر ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔ڈی جی جی ڈی اے نے مسائل غور سے سننے کے بعد مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام تیز کرنے پر زور دیا تاکہ الاٹیز اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے گوادر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی اداروں کی جانب سے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ملاقات میں زمینوں، بنیادی سہولیات، اور سرمایہ کاری کو درپیش رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ نجی شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، کیونکہ ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا باہمی اشتراک ضروری ہے۔ جی ڈی اے گوادر میں محفوظ، پرامن اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے ماحول فراہم کریگی تاکہ ملک بھر سے سرمایہ کار گوادر کی طرف متوجہ ہوں گوادر میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ خاص اہمیت کا حامل ہے تاہم چیلنجز بھی اسی شعبے سے ہیں لیکن جی ڈی اے کے ون ونڈو سہولت شروع ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی آسانیاں میسر ہونگی۔وفد کی قیادت آباد گوادر چیپٹر کے کنوینر افنان قریشی کر رہے تھے، دیگر شرکاء میں ارشاد علی شاد، نعیم خان، سلام خان اور شبیر اصغر شامل تھے۔ یہ ملاقات نجی و سرکاری شعبے کے باہمی تعاون سے گوادر میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوئی۔
Read Next
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 11, 2026
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مئی 9, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026



