*لاہور میں پانی کے زیادہ بہاؤ کے باعث بند ٹوٹ گیا: جزاک سٹی کے قریب بند کی ہنگامی مرمت جاری*

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے جزاک سٹی کے قریب بند ٹوٹنے کے واقعے پر غیر معمولی تیزی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے۔ زائد پانی کے بہاؤ کے باعث یہ بند ٹوٹ گیا تھا

جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا خود موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بند کی مرمت کے کام کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ جلد از جلد بند کو بحال کیا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود بھی موقع پر موجود ہیں اور پوری صورتحال کو خود سنبھال رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بند کی مرمت کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی) کے نمائندوں کو بھی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بند کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بارشوں کے آئندہ سیزن کے پیش نظر محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لاہور میں سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button