پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کی اکثریت مالی طور ہر دیوالیہ ھو چکے ہیں اور ادارے اپنے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے سے قاصر ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے بہترین مفاد میں ضروری ھو گیا ھے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے فوری مثبت اقدامات اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ سال 2025-26 میں بلدیاتی اداروں کے لئے صرف 4 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ جن میں سے صوبائی حکومت کینٹونمنٹ بورڈز اور ویلیج کونسلز کو آپریشنل اخراجات کے لئے بھی فنڈز کی ادائیگی کرتی ھے جب کہ بلدیاتی اداروں کے لئے پورے سال کے لئے صرف اور صرف 1 ارب روپیہ بچتا ھے۔جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ھے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے صوبائی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، سیکریٹری مالیات ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی ڈاکٹر عنبر علی خان اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم 15 سے 20 ارب دوپے مختص کرائیں بصورت متبادل ویلیج/نیبر ھوڈ کونسلز کے ملازمین کی طرز پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی براہ راست حکومتی خزانہ سے بذریعہ اکاونٹ فور سے یقینی بنائی جائے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
11 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






