*ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا بارشوں کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ*

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بارشوں کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی میئر نے ملیر ،ایئر پورٹ ،اسٹار گیٹ ،نرسری ،شاہراہ فیصل و دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بارش کے بعد شہر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔کراچی میں بارشوں کے صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے۔ سلمان عبداللہ مراد نے مزید کہا کہ شہر کے تمام چاکنگ پوائنٹس اس وقت کلیئر ہیں۔شہر کی مرکزی شاہراہیں اور انڈر پاسز بھی اس وقت کلیئر ہیں۔

جواب دیں

Back to top button