کمشنر لاہور زید بن مقصود کا مویشی منڈیوں کے انتظامات کے حوالے سے شاہ پور کانجراں ، کوٹ عبد المالک ،این ایف سی ،سگیاں اور دیگر علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے۔ کمشنر لاہور نے این ایف سی، شاہ پور کانجراں، سگیاں اور کوٹ عبدالمالک مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے آئی پی ٹی پی ز کیمروں سے شاہ پور کانجراں منڈی کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے این ایف سی منڈی کے استقبالیہ کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی بیگز کی فوری فراہمی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ منڈیوں سے جانوروں کی فروخت جاری ہے۔ آلائشوں کیلئے بائیوڈیگریڈ ایبل بیگز ہر خریدار کو فراہم کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں خصوصی طور پر لائیوسٹاک کیمپس سے سپرے کا ڈیٹا و ادویات کی ایکسپائری کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے منڈیوں میں متفرق جانور مالکان سے سپرے بارے دریافت کیا۔ ویکسی نیشن رجسٹر چیک کیے۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں بجلی، پانی، واش رومز، پینے کے پانی ودیگر سہولیات دستیابی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر قانونی باڑوں کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔ زیرو ٹا لرنس رکھیں۔ سگیاں منڈی کے گرد غیر قانونی باڑوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ملوث عملہ کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ کمشنر لاہور کے دورے کے دوران سی او ایم سی ایل، اے ڈی سی جی لاہور، اے سی رائےونڈ، اے سی سٹی اور سی ای او کیٹل کمپنی بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button