چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر اور پیش کئے گئے ڈیزائن کے حوالے سے اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےاسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر اور پیش کئے گئے ڈیزائن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران سمیت نیسپاک (NESPAK) کے کنسلٹنٹس اور متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی.اجلاس میں نیسپاک کے کنسلٹنٹس نے سائیکل ٹریکس کے مختلف ڈیزائنس پر بریفننگ دی. انہوں نے اجلاس کو بتایا کیا کہ ٹریکس کے تعمیر کے لئے مختلف جگہوں پر سروے مکمل ہو چکاہے جبکہ متعدد آپشن زیر غور ہیں تاکہ سائیکل ٹریکس کے لئے سب سے موزوں ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ

سائیکل ٹریکس کی تعمیر سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کے لئے سستی اور متبادل سفری سہولت بھی فراہم کی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کو کم سے کم لاگت میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے اور اس حوالے سے بین الاقوامی فنڈنگ کے زرائع بھی تلاش کئے جائیں ۔چیئرمین سی ڈی اے نے سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ اشتہارات کی تشہیر کے لئے ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب کی بھی ہدایت کی تاکہ آمدنی میں اضافہ ہوسکے. انہوں نے ڈیزائن میں سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ الیکٹرک بائیک اور چارجنگ اسٹیشنز کی سہولت کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی اور مزید کہا کہ ان ٹریکس کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ سے بھی منسلک کیا جائے۔اجلاس میں سائیکل ٹریکس کی تعمیر کے دوران اسلام آباد کی گرین بیلٹس اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. مزید ان ٹریکس کو ماحول دوست بنانے کے لئے سی ڈی اے کی انوائرمنٹ ٹیم ان کا جائزہ لے۔واضح رہے سی ڈی اے جہاں شہریوں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے وہیں اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی پرعزم ہے.

جواب دیں

Back to top button