وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب میں حکومتیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی نواز شریف کو حکومت ملی ملک معاشی، نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے مضبوط ہوا۔ سیالکوٹ کے مختصر دورے کے موقع پر تحصیل پسرور کے موضع کوریکے میں ہونے والے کسان میلہ 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے لیکر چل رہی ہیں اور صوبے کے عوام کی بلا تخصیص خدمت کر رہی ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پنجاب ایسا بلدیاتی نظام متعارف کرانے والی ہے جس سے دیہات میں بسنے والے عوام کو بھی جدید صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کی سہولت میسر آئے گی اور کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کرکے اس کو ری سائیکل کر کے قابل استعمال میٹریل کو ری یوز کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی کمپوزٹ کھاد اور باقی بچ جانے والے کوڑے سے انرجی پیدا کیا جائے گی۔ کسان میلے میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چودھری جمیل اشرف، دائود بخاری کے علاوہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی زندہ روایات کی امین ہے اور یہاں تہذیب اور ثقافت کو خوبصورت امتزاج دیکھنے میں ملتا ہے۔ وزیر بلدیات نے کوریکے کسان میلہ میں گھڑ ڈور کے مقابلوں کو دیکھا اور مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈھول کے تھاپ پر گھڑ ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے پنجاب بھر سے گھر ڈور میں حصہ لینے والے کلبز کو خوش آمدید کہا اور بہترین انتظامات پر میلے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
2 دن ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
4 دن ago
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
5 دن ago
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
6 دن ago
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
Related Articles
*پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی*
6 دن ago
سُتھرا پنجاب: یونین کونسلز میں بیٹ سسٹم پر 92 فیصد عملدرآمد، 20 میونسپل کمیٹیز کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل
7 دن ago
*پنجاب بھر میں سیوریج سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں*
1 ہفتہ ago


