میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت اجلاس، بلدیہ عظمٰی کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ کام کے لیے چھٹی نہیں ہے۔ مجھے کسی بھی قیمت پر اور کسی رکاوٹ کے بغیر بہتری اورترقی کی ضرورت ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بہتر نتائج کے لیے ہدایات دیں۔اجلاس میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر کے سینئر ڈائریکٹرز نے اپنی پراگریس رپورٹس پیش کیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت ہدایت جاری کردی ہیں۔ اجلاس میں ایس ایس پی سائوتھ، ایس ایس پی ایسٹ، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button