گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 71 گیس کنکشن منقطع، اور 9 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 71 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 9 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔

 

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کیے اور گیس چوروں کے خلاف 5 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 1FIR بھی درج کروائی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 09 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے.

سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 39 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کےجرمانےعائد کیے۔

فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئےاور 1 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ کرک میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیااور 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے ۔ گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button