اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ مقامی حکومتوں کی رجسٹریشن سائٹس پر اہم واقعات کی رجسٹریشن کے لئےفوکل پرسن نامزد،معائنے کا اختیار

اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ (ایل جی اینڈ سی ڈی) کو ان کی متعلقہ تحصیلوں کے اندر یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں میں قائم سول رجسٹریشن (CR) سائٹس پر اہم واقعات کی رجسٹریشن کے لیے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ایل جی اینڈ سی ڈی کو اپنی متعلقہ تحصیلوں میں یونین کونسلز، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں میں تمام CR سائٹس کا معائنہ کرنے کا اختیار ہے تاکہ متعلقہ قوانین/قواعد کی پابندی اور عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لیے حکومتی ہدایات/اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو اپنے متعلقہ ایریاز کی یونین کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں یا میونسپل کارپوریشنز میں ہونے والے وائٹل ایونٹس(Vital Events ) یعنی پیدائش ،اموات ،شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

اس حوالے سے کوئی بھی شکایت اب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں میونسپل کمیٹی میں پیدائش و اموات اور شادیوں کے اندراجات کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پاس بلواسطہ اختیارات نہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button