*محمد حمزہ شفقات نے نئی ذمہ داری بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان سنبھال لی*

بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور کوئٹہ کے عوام کی جانب سے سابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کو ان کی نئی ذمہ داری بطور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،

اور ان کی کوئٹہ کے لیے دی گئی قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔محمد حمزہ شفقات نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ایک فعال، مؤثر اور عوامی خدمت کا حقیقی ادارہ بنانے میں مثالی کردار ادا کیا۔ اُن کی قیادت میں شہر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، انتظامی شفافیت، اور شہری سہولیات کی فراہمی میں کی گئی پیش رفت دیرپا اثرات کی حامل رہے گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ کے شہری ان کی پیشہ ورانہ بصیرت، مضبوط فیصلوں، اور بے لوث خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھیں گے۔ ہم ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی عزم، وژن اور صلاحیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button