وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحی کے پیش نظر پر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوورچارجنگ کرنے والی بس کا روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈ کااجازت نامہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا اور عید الاضحی کے موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی اوربس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے 1071ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ مسافر اوور چارجنگ سے متعلق ہیلپ لائن 1071 پر کال کرسکتے ہیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
5 دن ago






