ویسٹ واٹر مانیٹرنگ اسکواڈز روزانہ کم از کم 7 ویسٹ واٹر پیدا کرنے والے یونٹس (جیسے صنعتی یونٹس، ہاؤسنگ اسکیمز، ڈسپوزل اسٹیشنز) کا معائنہ کریں گے۔ہر معائنہ ایکو واچ ایپ پر متعلقہ یونٹ کے شناختی نمبر کے تحت درج کیا جائے گا۔

اسکواڈز ویسٹ واٹر کی مقدار، ٹریٹمنٹ پلانٹ کی موجودگی و اقسام (پرائمری، سیکنڈری، ٹرشری)، اور اس کی عملی حالت کا جائزہ لیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔






