حکومت خیبر پختونخوا اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکرٹری بلدیات عمبر علی خان کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت لگا دیا گیا ہے۔سیکرٹری فوڈ ثاقب رضا اسلم کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔مسعود احمد سیکرٹری ای اینڈ ایس ای کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضیاء الحق سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز کو سیکرٹری انٹر پراونشل ڈیپارٹمنٹ، بختیار خان سیکرٹری کلچر ،ٹورازم، آرکیالوجی کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عبدالرحمان سیکرٹری زراعت کو بھی اسٹیبلشمنٹ رپورٹ، محمد خالد سیکرٹری انفارمیشن کو سیکرٹری ای اینڈ ایس ای جبکہ تقرری کے منتظر شاہ محمود کو سیکرٹری فوڈ تعینات کردیا گیا ہے۔محمد علی شاہ کمشنر بنوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود چیئرمین ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کو کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے۔واصف رحمان ایڈیشنل سیکرٹری چیف سیکرٹری آفس کو ڈپٹی کمشنر مردان لگایا گیا ہے۔

فہد وزیر ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات کو ڈپٹی کمشنر چترال، قیصر خان کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، خالد اقبال ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خدمات پی اینڈ ڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔عظمت اللہ وزیر ڈی سی مردان کو ڈی سی چارسدہ، تقرری کے منتظر ڈاکٹر عدنان خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری، حبیب الرحمان ڈی سی چترال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔اشتیاق احمد ڈی سی کولائی پالس کو ڈی سی بٹگرام ،آصف علی ڈی سی بٹگرام کو ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات، وسیم احمد ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو ڈپٹی کمشنر ہری پور اورمیاں بہزاد عادل کو پی اینڈ ڈی سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ لگا دیا گیا ہے۔






