پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ عدل و انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔تقریب میں صوبائی و وفاقی حکام، عدلیہ، وکلا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی






