. سیکریٹری ماحولیات پنجاب سلوت سعید کی زیرِ صدارت اجلاس، سموگ سیزن کی پیشگی منصوبہ بندی اور اس پر قابو پانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال

سیکریٹری محکمہ تحفظ ماحول وموسمیاتی تبدیلی پنجاب سلوت سعید کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی،جس میں سموگ سیزن کی پیشگی منصوبہ بندی اور اس پر قابو پانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) محترمہ شمائلہ منظور، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (ایس پی اینڈ آئی یو) طارق حسین بھٹی بھی شریک تھے۔میٹنگ میں اسموگ کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے بروقت اور مربوط اقدامات پر غور کیا گیا، جن میں گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں، فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی آلودگی اور گردوغبار جیسے بڑے عوامل پر قابو پانے کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دینے پر اتفاق ہوا۔محکمہ تحفظ ماحول وموسمیاتی تبدیلی کی قیادت کا عزم ہے کہ عوامی سطح پر آگاہی، احکامات کا مؤثر نفاذ اور بروقت اقدامات کے ذریعے پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جائے

جواب دیں

Back to top button