وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ کیا۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے یوکوہاما کی ڈویلپمنٹ کو سراہا اور پورٹ آپریشنز کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے اور روڈا کے کام کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔یوکوہاما کی طرز پر لاہور اور پنجاب کے صنعتی اور گنجان آباد شہروں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔روڈا کو یوکوہاما کی طرز پر شہری ترقی کے جدید ادارے میں تبدیل کرنا چاہتا ہیں۔یوکو ہاما کی ٹیم نے لاہور کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور خطرات سے بچاؤ کو یقینی بناتے ہوئے شہری ترقی چاہتے ہیں۔جاپان کا گنجان آباد اور صنعتی شہر یوکو ہاماجدید شہری ترقی کی نادر مثال ہے۔وزیراعلی کو پورٹ کے کام اور مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی پنجاب کو یوکوہاما بندرگاہ میں سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago





