اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی: واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران گرفتار

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے 2 میگاواٹ یچھلتو پاور پراجیکٹ استور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی مکمل چھان بین کے بعد واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دو ایگزیکٹو انجینیئرز (ایکسئین)، ایک سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او)، اور ایک سب انجینیئر شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یچھلتو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جعلی اور زائد ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے۔ اس ناقص تعمیر کا اثر پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چاروں افسران کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button