حکومت بلوچستان نے بڑی تعداد میں اعلٰی افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) کے افسر شاہ زیب خان کاکڑ (BS-20) کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد سیکرٹریز جس میں سیکرٹری انہار،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری پی ایچ ای کے کو او ایس ڈی اور اس کے علاوہ متعدد ڈائریکٹر جنرل،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔






