*سندھ آؤٹ ڈور ایڈوائزر ایسوسی ایشن کی حلف برداری، وزیر بلدیات سعید غنی نے حلف لیا*

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ آؤٹ ڈور ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اور نومنتخب عہدیداران و ارکان منیجنگ کمیٹی سے حلف لیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی و ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال، نومنتخب صدر سندھ آئوٹ ڈور ایڈوائزر ایسوسی ایشن عامر صدیقی و دیگر بھی موجود ہیں۔علاوہ ازیں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز اپنے حلقہ انتخاب یوسی 8 چنیسر گوٹھ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔سعید غنی نے بیماروں کی عیادت کی اور انتقال کر جانے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر یوسی 8 چیئرمین اورنگزیب تاج، اسماعیل قمبرانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

جواب دیں

Back to top button