وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے صوبائی سیکرٹری داخلہ، ایس ایم بی آر، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر جلد عملدرآمد کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں ایک موضع کو ماڈل بنائیں اور اس پر کام شروع کریں۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے ذریعے حل کیا گیا ہے لہٰذا اس ایکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو 54میگاواٹ عطاء آباد پاور پروجیکٹ کے زمینوں کی معاوضوں کی عدم ادائیگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ 54 میگاواٹ عطاء آباد پاور پروجیکٹ گلگت میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ قومی مفاد کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور حکومت کی جانب سے متعین قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
3 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
گلگت بلتستان میں غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
4 دن ago
گلگت بلتستان،آئل ٹینکرز کو دو سال کے لئے ہائی ویز پر چلنے کی مشروط اجازت
4 دن ago






