وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں سٹیزن کمپلین سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے عوام کے جائز شکایات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے سٹیزن کمپلین سیل کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کمپلین سیل پر شہری ہر وقت اپنی شکایات اور مسائل کا اندراج کراسکیں گے۔ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہدایات متعلقہ محکموں کو فوری جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سٹیزن کمپلین سیل میں شکایات کا اندراج کرنے والے شہری اپنی درخواست / شکایات کا سٹیٹس آن لائن دیکھ سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر آئی ٹی ٹیم کو ہدایت کی کہ سٹیزن کمپلین سیل کو مزید آسان بناتے ہوئے واٹس ایپ اور موبائل ایپ تک وسعت دیں تاکہ شہری اپنے مسائل اور شکایات باآسانی درج کراسکیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
3 دن ago
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
4 دن ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
4 دن ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
4 دن ago






