کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جائزہ لینے کیلئےشیخوپوره شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی عملہ کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے صفائی ستھرائی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نظام کو موثر بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے، صفائی ورکرز و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں، صفائی کے بہترین انتظامات اور فیلڈ میں حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ضلعی صفائی افسران و مامور عملہ کو روزانہ کے ٹاسک کو روزانہ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صفائی ستھرائی و شہروں کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں، وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ فیلڈ میں متحرک نظر آنی چاہیے۔






