کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا داتا صاحب کمپلیکس توسیع کیلئے جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت جائزہ،داتا دربار کا دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے داتا صاحب کمپلیکس توسیع کیلئے جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے داتا دربار کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور نے داتاصاحب دربار پر حاضری دی دعا کی اور پورے کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری نے داتا دربار جاری ترقیاتی پیشرفت سے آگاہ کیا۔بعد ازاں کمشنر لاہور کی زیر صدارت داتا دربار کمپلیکس میں توسیع اور اطراف میں مجوزہ ترقیاتی کاموں پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے داتا صاحب دربار کمپلیکس کی توسیع و تجاویز کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سگنل فری کوریڈور، دربار گرد ٹریفک روانی اور توسیعی تجاویز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے داتا دربار کے گرد وین سٹینڈ، برڈ مارکیٹ و ڈمپنگ سائٹ کی منتقلی کیلئے عملی پلان طلب کرلیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ داتا صاحب دربار مرجع خلائق ہے، عقیدت مندوں کا جم غفیر حاضری کیلئے باقاعدہ آتا ہے، داتا دربار برصغیر کے لوگوں کا روحانی آسودگی کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ داتا صاحب دربار کمپلیکس میں ڈویلپمنٹ کاموں میں زائرین کیلئے آسانیوں اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کے مطابق پلاننگ کی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار کمپلیکس کے سامنے گرین بیلٹ اور زائرین کی آمدورفت سہولیات کا خصوصی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، جی ایم نیسپاک، سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی، سی او ایم سی ایل، اے سی سٹی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button