*معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ بيدياں روڈ پر سبزی/پھل اور تندور پر چھاپے*

معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ بيدياں روڈ پر سبزی/پھل اور تندوروں پر چھاپے مارے،۔ہيئر ، لدھر، ڈيرہ چل، کر بتھ پر بڑے مارٹ سميت تندور اور سبزی کی دکانوں پر چیکنگ کی گئی،گراں فروشی کرنے پر 10 دکانيں سيل، 08 افراد گرفتار اور متعدد کو جرمانے عائد کیے گئے، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کرنے والے کسی رعايت کے مستحق نہيں،عوام کو اشيا خورونوش ميں ريليف پہنچانا وزيراعلی پنجاب کی ترجيح ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button