چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کاروباری برادری کی ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کے رجحان کے فروغ کیلئے سرکاری اداروں اور چیمبرز کی کوآرڈی نیشن ازحد ضروری ہے۔کاروباری افراد کو درپیش مسائل کا ادراک جبکہ کمیونٹی کو قوانین کے بارے میں آگاہی ہونا چاہیے۔ وفد ارکان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنیوالے افراد ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹیکس نظام میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
Read Next
3 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
4 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
7 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
اگست 19, 2026




