پشاور(بلدیات ٹائمز) خیبرپختونخوا کےدستکاری سکولز کی بندش کے احکام سے سینکڑوں دستکاری سکولز کی اساتذہ کی بے روزگاری کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے بیک جنبش صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں عرصہ دراز سے صوبائی حکومت کی طرف سے منظور شدہ TMAs کے بجٹ کے دو فیصد شئیر سے چلنے والے دستکاری سنٹرز کی بندش کے احکام جاری کر کے بلدیاتی ملازمین کو مشکلات سے دوچار کر دیا گیا۔مزید برآں ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے احکام مجاریہ 12 مئی 2025 کے تحت صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے 82 دستکاری سکولز جو علاقہ کی بچیوں کو بلا معاوضہ سلائی کڑھائی ، ایمبرائیڈری ، نٹنگ وغیرہ کا کام سکھاتے تھے کو بند کرنے کے احکام صادر کئے جس سے صوبہ بھر کے دستکاری سکولز/سنٹرز سے وابستہ 337 انسٹرکٹرز/ٹیچرز متاثر ھوئی ھیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے دستکاری سکولز کی بندش کے حکومتی احکام پر سخت ردعمل ک اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں غیر آئینی احکام کے ذریعے دستکاری سکولز کی اساتذہ کو بے روزگار کرنا کسی بھی طور درست اقدام نہ ھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاھئے کہ عوام کو بے روزگار کرنے کی بجائے روزگار کے ذرائع فراھم کرے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات ، سپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ دستکاری سکولز/سنٹرز کی بندش کے احکام کو فوری واپس کر کے متاثرہ خواتین اساتذہ کی دادرسی فرمائی جائے اور علاقہ کی عوام کی بچیوں کو فری سلائی کڑھائی ، نٹنگ، ایمبرائیڈری وغیرہ کی سہولت فراھم کی جائے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






