صوبائی حکومت کے کم از کم اجرت 36ھزار ماہوار دینے کے احکامات ٹی ایم او اور تحصیل آفیسر فنانس اور ریذیڈنٹ آڈٹ آفیسر نے ھوا میں اڑا کر رکھ دیے ٹی ایم اے پہاڑپور کے جو خاکروب اپنی محنت سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں انکو 25ھزار ماہوار تنخواہ دی جاتی ھے
جبکہ کم از کم اجرت 36ھزار دی جانی چاہییے۔ٹی ایم اے پہاڑپور کا ریذیڈنٹ آڈٹ آفیسر بھی خاموشی سے صوبائی حکومت کے مذکورہ احکامات پر عمل نہیں کررہا۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے عہدیداروں سے ٹی ایم اے پہاڑپور کے جن خاکروبوں کو 36ھزار کی بجائے 25ھزار دیا جارہا ھے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنی چاہییے اور جتنا ان کا صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد بقایا جات بنتے ہیں وہ بھی ادا کرائے جائیں۔دوسری جانب مذکورہ زیادتی پر ٹی ایم اے پہاڑپور کی خاکروب یونین نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک ھڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا ھے






