لاہور(مہر عبدالروف ترجمان لیڈرز میڈیا نیٹ ورک سے) فنانس سیکرٹری محمد مسرور رفیع شیخ کی میزبانی میں فالکن کلب ائیر فورس لاہور میں ماہانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ڈائریکٹرزمیٹنگ میں چئیرمین سید علی بخاری،بانی صدر عثمان غنی،سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی، فنانس سیکرٹری محمد مسرور رفیع شیخ اورانفرمیشن سیکرٹری مہر عبدالروف جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجازنے آن لائن شرکت کی۔

اس میٹنگ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ملک افتخار الحق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور نئے امکانات تلاش کرنے پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اس اجلاس میں معزز مہمان نے لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یہ تنظیم ایک بڑی صحافتی رفائی تنظیم بن جائے گی کیونکہ اس میں شامل ہر لیڈر مخلص ہے۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں بہت بڑا مقام اور نام صحافتی حلقوں میں حاصل کر لیا ہے۔اور ایک سال کی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ جلد ملکی و غیر ملکی اداروں سے اس پلیٹ فارم سے ملنے اور ویلفئیر کے پیغام کو پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔
تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آئیندہ بھی لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کابازو بننے پر خوش آئین قرار دیا۔
اجلاس کے اختتام پر شعرو شاعری، طنزو مزاح کا خصوصی سیشن بھی تیز بارش میں چاہے اور جلیبیوں کے ہمراہ منعقد ہوا جس نے شرکاءکو محظوظ کیا۔
اس میٹنگ میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی رجسٹریشن کا حکومتی این او سی بھی بطور ریکارڈ تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بدست چئیرمین سید علی بخاری دیے گئے ۔ پروقار اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہر ماہانہ اجلاس کے اخراجات کسی ایک اعلیٰ عہدے دار کی ذاتی جیب سے ادا کیے جاتے ہیں، جو کہ ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔






