پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن وقاص اورکزئی نے سینیٹ انتخابات سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے دوران پارٹی قیادت اور عمران خان کے فیصلے کی روشنی میں دستبرداری کا اعلان کیا۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ مجھے فخر ہے ان وفادار کارکنوں پر جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عمران خان کے حکم اور پارٹی نظریے کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ سینیٹ امیدواروں کے حتمی فیصلے کے بعد چند ساتھیوں نے مثالی وفاداری کا مظاہرہ کیا اور نظریاتی سیاست کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ تحریک انصاف کا یہی جذبہ کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد ہے۔وقاص اورکزئی نے کہا کہ میرا فیصلہ کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں، یہ خان صاحب کے حکم اور نظریے سے وفاداری کا اظہار ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی رہنمائی سے مجھے یقین ہوا کہ یہ خان صاحب کا فیصلہ ہے میرے لیئے خان صاحب کا فیصلہ اور نظریہ سب سے مقدم ہے۔ میں ہمیشہ نظریاتی کارکن رہا ہوں اور اسی راہ پر چلتا رہوں گا۔ انہوں نے تمام پارٹی کارکنوں کو پیغام دیا کہ: سیٹیں وقتی ہوتی ہیں، نظریہ ہمیشہ رہتا ہے۔ پارٹی اور خان صاحب کا حکم سب سے پہلے ہے۔
Read Next
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






