کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزی کمیٹی کا کسان کارڈ رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کے بعد لاہور ڈویژن میں چاول کی فصل کاشت شروع ہے۔ گنا بھی ڈویژن کی بڑی فصل ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ امسال لاہور ڈویژن میں گندم کی پیداوار 39.41 من فی ایکڑ رہی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کسان کارڈ سے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ کسانوں کو رجسٹر کرنے پر پورا فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈز کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن میں لاہور ڈویژن کی کارکردگی بہترین جارہی ہے۔ کسانوں کی رجسٹریشن میں انکی مکمل راہنمائی کریں۔ڈویژنل سطح سے ڈیٹا فراہمی سے انکی مدد کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نہری پانی چوری کیخلاف سخت ایکشن لیں۔ ٹیل تک پانی کا پہنچنا کسان کا اولین حق ہے۔ لاہور ڈویژن میں 2.8ملین بڑے جانور ہیں۔ لائیوسٹاک انکی 99فیصد ویکسینیشن مکمل کرچکا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب 10ارب روپے سے زائد خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈرز کا بھی اجراءکررہی ہے۔ جعلی کھادوں اور جعلی زرعی ادویات میں ملوث مافیا کو پکڑیں۔ یہ کسانوں کا استحصال کرتے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت سمیت پولیس افسران،پراسیکیوشن، ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی افسران و دیگر نے شرکت کی جبکہ تمام اے ڈی سی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



