شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کے گریڈ 19 کے سینیئر آفیسر حمدان نزیر نے ریلوے لاہور ڈویژن میں ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ دنوں ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس کی جانب سے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ نئے تعینات ہونے والے انرجیٹک آفیسر ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل میں وسیع تجربے اور مہارت کے حامل ہیں۔ حمدان نزیر اپنی محنت، ایمانداری اور خوش اخلاقی کے باعث ریلوے کے مختلف حلقوں میں اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ سمیت ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران نے ان کو تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس حمدان نزیر کا کہنا تھا کہ وہ محکمے کی ترقی کیلئے مزید محنت اور ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے۔
Read Next
اپریل 2, 2026
محمد علی رندھاواڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات،9 اعلٰی افسران کی خدمات سیکرٹری بلدیات پنجاب کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
فروری 9, 2026
چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا
دسمبر 31, 2025
نئے سال 2026 کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ
نومبر 2, 2025
*Federal Interior Minister Mohsin Naqvi Meets Governor Punjab Sardar Saleem Haider*
اکتوبر 19, 2025
